رحیم یارخان، پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں ورکرز میں خصوصی ویکسین باکس تقسیم

پیر 27 جنوری 2020 23:31

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ اوراسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل خواجہ ارشاد احمد نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں ورکرز میں خصوصی ویکسین باکس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق پولیووائرس گندگی سے پھیلتا اور گندے ہاتھوں سے کھانے پینے کے باعث منہ کے راستے آنتوں میں پہنچ کر وہاں پرورش پاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی آبادیوں میں سیوریج کا پانی پولیو وائرس کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو باعث تشویش اور اس بات کا بین ثبوت ہے کی وطن عزیز کی 80فیصد آبادی کے بچوں کو اس موذی مرض کے حملہ کا خطرہ ہے۔ پولیو ایک لا علاج بیماری لیکن باقاعدگی سے ویکسین پینے والے بچے اس سے محفوظ رہتے ہیں۔گزشتہ برس دنیا بھر میں پولیو کے 164نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ان میں سی29 افغانستان اور بدقسمتی سی135کاتعلق وطن عزیز سے ہے۔ اس موقع پر پولیو ور کرز اور محکمہ صحت کے طاہر محمود، سلمان اظہر،عبدالقیوم،خواجہ ارشاد، اظہر مدنی، ممتاز بیگ،فیاض خان و دیگر و دیگر موجود تھے۔روٹری روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے ویکسین باکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں