اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا پارٹی کے نظریاتی ورکرز میری طاقت ہیں، اقبال حسن چوہدری

پیر 27 جنوری 2020 23:31

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا پارٹی کے نظریاتی ورکرز میری طاقت ہیں، تمام کارکنان کوساتھ لے کرچلیں گے، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نو منتخب ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی رحیم یار خان اقبال حسن چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء ایازخان خٹک اور حاجی حاجی خان کی قیادت میں مبارک دینے والے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، اقبال حسن چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لے کوشاں ہے، عوام دوست پالیسوں کے ذریعے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں، موجودہ مہنگائی خود ساختہ ہے، آٹے بحران پر سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے پنجاب سمیت مرکزی سطح تک کسی بھی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، آنے والاوقت عام عوام کاہے، انہوں نے کہاکہ تمام کارکنان کوساتھ لے چلیں گے، پارٹی کی مزیدبہتری اورمضبوطی کے لیے کارکنان کی مشاورت سے کام کریں گے، اس موقع پرایازخان خٹک نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ ضلعی باڈی پارٹی مزیدمضبوط اورمنظم بنانے کے لیے اقدامات کرے گی، موجودہ نومنتخب باڈی پرتمام کارکنان بھرپوراعتمادکااظہارکررہے ہیں اورانشائ اللہ بہت جلدضلع رحیم یارخان پی ٹی آئی کاگڑھ ہوگا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں