رحیم یارخان، حکومت پبلک سیکٹر یو نیورسٹیوں کو یکساں وسائل مہیا کرے گی، صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن

ہفتہ 15 فروری 2020 18:29

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے خواجہ فرید یو نیورسٹی کے دورہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مو جودہ حکومت تعلیم باالخصوص ہا ئر ایجو کیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہو ئے پبلک سیکٹر یو نیورسٹیوں کو یکساں وسائل مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکلز ڈو یلپمنٹ کے قیام کو جنو بی پنجاب کے لئے اہم سنگِ میل قراردیتے ہوئے کہاکہ خطہ کے نو جوانوں کو ہٴْنر کے حصول اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے متعدد کورسز کروائے جائیں گے، حکومت تعلیم کی بہترفراہمی کویقینی بنانے کے لیے خاطرخواہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس موقع پرایم پی اے وخواجہ فرید یو نیورسٹی سینڈیکیٹ ممبر چوہدری مسعوداحمد، ڈسٹرکٹ ممبرہیومین رائٹس پنجاب شمیل مرزانے کہاکہ حکومت تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، عوام کوریلیف دیناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے منیجر سکلڈڈویلپمنٹ راناجہانزیب،منیجرسٹوڈنٹ افئیرزچوہدری سلمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزبیراشرف ودیگرموجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں