بازاروں اورآبادیوں میں سیوریج اورصفائی ستھرائی کانظام بہتربنایاجائے‘ پی ٹی آئی رہنماء چوہدری نعیم شفیق

پیر 17 فروری 2020 20:45

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ بازاروں اورآبادیوں میں سیوریج اورصفائی ستھرائی کانظام بہتربنایاجائے‘ میونسپل کارپوریشن کے زیرالتواء ترقیاتی کاموں کوفوری بنیادوں پرحل کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت یقینی بنائیں تاکہ سرکاری وسائل کاصحیح استعمال ہواورعوام کودرپیش مسائل سے نجات ملے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران صادق بازارکے صدررانامحمدندیم‘ جنرل سیکرٹری فہیم جمیل‘ راناعبیدالرحمن ودیگرکے ہمراہ چیف افسرمیونسپل کارپوریشن عظمت قدیرگورایہ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن موجودہ وسائل کے ساتھ محنت ولگن سے عوامی مسائل حل کرنے پرتوجہ دے‘ سینٹری عملہ کی ڈیوٹیاں مانیٹرکی جائیں اورصفائی ستھرائی میں غفلت کسی صورت برداشت نہ کی جائے تومحدودوسائل میں شہرکومسائل سے بچایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کی ترقیاتی اسکیموں میں میرٹ کی بنیادپرکام کروائے جائیں تاکہ شہرکوخوبصورت اورصاف ستھرابنایاجاسکے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں