اپنے اختیارات اس طور استعمال کریں کہ ریٹائرمنٹ پر ضمیر مطمئین اور طبیعت آسودہ رہے،ڈی پی او منتظر مہدی

جمعرات 27 فروری 2020 19:25

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ ملازمت کے دوران اپنے اختیارات اس طور استعمال کریں کہ ریٹائرمنٹ پر ضمیر مطمئین اور طبیعت آسودہ رہے۔ باعزت مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہونا خوش قسمتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارجنٹ ٹریفک پولیس امتیاز شاہ کی عمر ملازمت پوری ہونے اور ریٹائرمنٹ کی ایک سادہ و پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریٹائرمنٹ پر محکمہ کہ جانب سے ڈی پی او منتظر مہدی، ڈی ایس پی صدر و ٹریفک پولیس رانا اکمل رسول نادر، ٹریفک ایجوکیشن پروگرام کے انچارج سارجنٹ شکیل احمد، انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول سب انسپکٹر محمد شاہد سنگھیڑا، ریڈر ٹو ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ہیڈ کانسٹیبل غضنفر محمود اور کانسٹیبل ٹریفک پولیس،،،،، نے محکمانہ یاد گاری شیلڈ، گلدستے اور مالائیں پہنائیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ مدت ملازمت میں ایسے کام کر جائیں جن پر آپ فخر کر سکیں، ضمیر مطمئین اور طبیعت آسودہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد توبہ کرنے کی بجائے سروس کے دوران ہی ایسے کام کئے جائیں کہ مخلوق اور مالک کے سامنے سرخرو رہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں