کرونا وائرس سے مستقبل کے معمار اساتذہ کے گھرو ں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،پروفیسر سبزل شاہین

پیر 30 مارچ 2020 18:19

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کرونا وائرس سے مستقبل کے معماروں کے اساتذہ کے گھرو ں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،حکومت فوری طور پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو خصوصی گرانٹ دے تاکہ اداروں سے وابسطہ لاکھو ں افراد کوبھوک اوربدحالی سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہارضلعی وائس چیئرمین پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن پروفیسر سبزل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک قدرتی وباء ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لی لیا ہے اس کی وجہ سے غریب طبقہ بہت پریشان ہے، بالخصوص پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ بڑی مشکل حالات میں ہیں کیونکہ یہ لوگ نہ تو عام لوگوں کی طرح لائینوں میں لگ کرراشن لے سکتے ہیں نہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اس لئے حکومت ان لاکھوں افراد کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ اگر کچھ مہینوں تک تعلیمی ادارے بند رہیں تو یہ لوگ اپنا گزربسرکرسکیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں