رحیم یارخان، شیخ زید ہسپتال کے شعبہ او پی ڈی میں لاک ڈائون میں بھی 7ڈیپارٹمنٹ مسلسل کام کررہے ہیں، ڈاکٹر شازیہ عامر

بدھ 8 اپریل 2020 20:51

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) شیخ زید ہسپتال کے شعبہ او پی ڈی میں لاک ڈائون میں بھی 7ڈیپارٹمنٹ مسلسل کام کررہے ہیں اورمریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی۔ان خیالات کااظہاراو پی ڈی کی انچارج ڈاکٹر شازیہ عامرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کرنا حکومت کی جانب سے ایک اچھا اقدام ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور کرونا وائرس کی روک تھام کی جاسکے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد ، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی کی جانب سے بھی غیرضروری رش کو روکنے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے واضح احکامات ہیں مگر اس کے باوجود او پی ڈی میں مختلف بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے میڈیکل او پی ڈی، گائنی ڈیپارٹمنٹ، پیڈز ڈیپارٹمنٹ، نیورو سرجن ڈیپارٹمنٹ، شوگر کلینک، ہومیوپیتھی ،طبی اسلامی شعبہ میں باقاعدہ کام ہورہا ہے اورمریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اوروہ خود آئوٹ ڈور میں ان شعبوں کی نگرانی کررہی ہیں،گورنمنٹ کی ہدایات کو فالو کیا جارہا ہے میڈیکل سروسز جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ آئوٹ ڈور میں مریضوں کو بہتر سے بہتر مہیا کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں