رحیم یار خان، ڈی سی کی علماء کرام کے توسط سے شہریوں سے لاک ڈائون اور حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل

بدھ 8 اپریل 2020 20:51

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہری قومی ذمہ دار ی کے احساس کو اس طرح محسوس نہیں کر رہے جس طرح حکومتی ادارے انہیں باور کرا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ا ومنتظر مہدی کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے علماء کرام کے توسط سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈائون اور حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے لاک ڈائون کے حوالہ سے عمومی طور پر غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے علماء کرام کو کہا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے گلی ، محلوں میں موجود مساجد کے امام کو آگے لائیں کہ وہ اپنے زیر اثر عوامی حلقوں میںلوگوں کو لاک ڈائون کی ہدایات پر ذمہ داری سے عمل درآمد کا پابند بنائیں تاکہ خدانخواستہ صورتحال خراب نہ ہونے پائے اور ہم اس وبا کو جڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلہ میں علماء کرام اور مشائخ عظام کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماء کرام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر انتہائی محدود رکھنے کے حوالہ سے علماء کے تعاون پر انتظامیہ ان کی مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت کے لئے قرآن و سنت رسول کی رہنمائی اور ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائ کرام کی مشاورت کے بعد اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کا پھیلائو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں