ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہریلاک ڈان اور حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیں ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

تمام اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کا پھیلا روکنا ہے اور انشااللہ ہم متحد ہو کر اس مشکل وقت سے باہر نکلیں گے،اجلاس سے خطاب

بدھ 8 اپریل 2020 23:49

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہری قومی ذمہ دار ی کے احساس کو اس طرح محسوس نہیں کر رہے جس طرح حکومتی ادارے انہیں باور کرا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ا ومنتظر مہدی کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے علماکرام کے توسط سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈان اور حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیں ۔انہوں نے لاک ڈان کے حوالہ سے عمومی طور پر غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے علماکرام کو کہا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے گلی ، محلوں میں موجود مساجد کے امام کو آگے لائیں کہ وہ اپنے زیر اثر عوامی حلقوں میںلوگوں کو لاک ڈان کی ہدایات پر ذمہ داری سے عمل درآمد کا پابند بنائیں تاکہ خدانخواستہ صورتحال خراب نہ ہونے پائے اور ہم اس وبا کو جڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے پھیلا کو روکنے کے سلسلہ میں علماکرام اور مشائخ عظام کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماکرام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر انتہائی محدود رکھنے کے حوالہ سے علما کے تعاون پر انتظامیہ ان کی مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت کے لئے قرآن و سنت رسول کی رہنمائی اور ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علماکرام کی مشاورت کے بعد اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کا پھیلا روکنا ہے اور انشااللہ ہم متحد ہو کر اس مشکل وقت سے باہر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس موذی وائرس کے باعث ہمارے معاشرے کے قابل احترام افراد جنہوں نے اپنی زندگیاں فروغ اسلام اور تبلیغ کے لئے وقف کی ہیں متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں800سے زائد تبلیغی جماعتوں کے ممبران موجود ہیں اور اب کے ٹیسٹ لینے کے مراحل جاری ہیں جس کے بعد انہیں آبائی گھر وں کو روانہ کر دیا جائے گا۔ڈی پی ا ومنتظر مہدی نے کہا کہ اس وقت تمام حکومتی مشینری عوام کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے مگر عوام کی جانب سے ذمہ دارانہ رویہ نہیں اپنایا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈان کے باعث معاشی مشکلات کا شکار گھرانوں کی کفالت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کے لئے بھی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈان شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علماکرام اپنے زیر اثر طبقات کو پیغام دیں کہ وہ ان دنوں میں خود کو گھروں تک محدود کریں یہ فیصلہ عوام اور ان کے پیاروں کی زندگیوں کے لئے نہایت اہم ہے۔

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس، علامہ عبدالروف ربانی،آصف نقوی، بابر زمان، مولانا فضل محمود حیدری، ریاض احمد نوری، مرتضی حیدر و دیگر نے حکومت کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام علماکرام عوامی تحفظ کے اس مشن میں حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اجلاس میں علماکرام کی جانب سے فراہم کردہ تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد کورونا کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے زائرین سمیت دیگر افراد کی معلومات کے لئے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علماکرام کے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی عوام تک پہنچائیں جائیں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں