رحیم یار خان، ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا عاطف خان مزاری کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 30 مئی 2020 19:08

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے سابق ایم پی اے سردارعاطف خان مزاری کی وفات پران کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی سردار ریاض خان مزاری، احسان الرحمن مزاری، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجادوڑائچ، شمیل مرزا، عمیررفیق ودیگر بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور صبرجمیل کی تلقین کی۔

انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کوسراہا اور کہاکہ علاقہ کے عوام کے لیے عاطف مزاری کی شخصیت کسی مسیحاسے کم نہیں تھی جنہوں نے اپنی زندگی عوام کے لیے وقف کیے رکھی۔ بعدازاں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے سردارریاض خان مزاری ، احسان الرحمن مزاری کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں