رحیم یارخان، شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں آن لائن کوروناتربیتی پروگرام کاآغاز

ہفتہ 30 مئی 2020 20:59

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں آن لائن کوروناتربیتی پروگرام کاآغاز، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمدتھے جنہوں نے باقاعدہ آن لائن کوروناتربیتی پروگرام کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوباء کے تناظرمیں یہ آن لائن تربیتی پروگرام مرتب کیاگیاہے جوکہ خاص طورپرقومی زبان اردومیں ترتیب دیاگیاہے تاکہ ہرشہری اس کوسن سکے اورسمجھ سکے، موجودہ حالات میں ہرشہری کواس پروگرام میں حصہ لے کرکوروناسے متعلق تربیت حاصل کرناچاہیے تاکہ سوشل میڈیاپرپھیلی ہوئی غلط معلومات کاتدارک ہوسکے، شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال نے اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہوئے عام شہریوں کے لیے یہ پروگرام ترتیب دیاہے جس میں ماہرڈاکٹرزویڈیولیکچرزدیں گے، یہ پروگرام کوروناکے پھیلاؤکوروکنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرمحمدبلال غفورنے بتایاکہ شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کی ویب سائٹ www.szmc.edu.pkکے ذریعے ہرشخص اس پروگرام میں حصہ لے سکتاہے، اس پروگرام کو4حصوں میں تقسیم کیاگیاہے اس پروگرام کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جائیں گے اورکامیابی سے پروگرام مکمل کرنے پرسرٹیفکیٹ دیاجائے گا، اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمسعودالحق، پروفیسرڈاکٹرعبدالرحمٰن، پروفیسرڈاکٹرشہبازحسین، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمد، تکنیکی ماہرنعمان احمد، فرحان احمداورشہزادحسین بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں