رحیم یار خان، ریسکیو1122 کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 1 جون 2020 17:11

رحیم یار خان ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے مئی کی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو74849کالز موصول ہوئیں۔جن میں سی2082کالیں ایمرجنسی کی973انفارمیشن کی تھیں،71364کالیں غیرمتعلقہ اور430غلط کالیں کی گئیں۔ ریسکیو 1122نے 571روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،47فائر،66لڑائی جھگڑے،8ڈوبنے،1181میڈیکل اور209دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،ان حادثات میں ریسکیو 1122نی2264مریضوں کوریسکیوکیا۔

جن میں428افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،1750افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور86افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔7منٹ ریسپانس ٹائم اور 67ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔ضلع میں کل571ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں659افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد538اور عورتوں کی تعداد121تھی۔

(جاری ہے)

ایکسیڈنٹس میں 7افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔

ان حادثات میں3پیدل اور656مسافرمتاثر ہوئے۔312ایکسیڈنٹ تیز رفتاری،244بے احتیاطی اور15غلط موڑکاٹنے کے باعث پیش آیا۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں709موٹر سائیکلیں،71کاریں،90رکشے ،1ٹریکٹرٹرالی اور53دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے 13ہیڈ انجری،9سنگل فریکچر،637افرادکوخراشیں اورمعمولی چوٹیں آئیں۔گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 624مریضوں کو منتقل کیا گیا۔

تحصیل رحیم یارخان میں 51،صادق آبادمیں 172،خان پور میں 241،لیاقت پور میں160اور ان میں سے 104مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظرجامع منصوبہ بندی ترتیب دے کر تمام ریسکیورز کو ریڈ الرٹ کیاگیا۔

تمام ریسکیورز ہنگامی صورتحال سے بہترین انداز میں نبرآزما ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات پیش کیں ،ممکنہ مریضوں کی مکمل نگہداشت کے ساتھ ہسپتالوں ، قرنطینہ سینٹرز میں منتقلی کویقینی بنایاگیا۔4مئی انٹرنیشنل فائرفائٹرزڈے کے حوالے سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی مارچ پاسٹ کیا گیا۔

لوگوں میں آگاہی بروشرز کی تقسیم،ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو اسٹیشنز پر بینرزآویزاں کئے گئے۔سیلاب کا موسم آنے سے پہلے پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کی گئیں۔ڈاکٹرعبدالستاربابر نے تمام ریسکیورزکوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی دٴْکھی انسانیت کے لیے اپنی تربیت و صلاحیتوں کو بے لوث جوش وجذبہ کے تحت سرانجام دیں۔

ریسکیورزنے جامع پلان کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملہ کے ساتھ مل کرشہر کے تمام محکموں،دفاتر،چوراہوں،بازاروں اور اہم مقامات پر مسلسل کئی دن تک جراثیم کٴْش کلورین اورپانی کے آمیزہ کے ساتھ چھڑکائو جاری رہا۔رمضان المبارک کے آخری ایام میں جمعةالوداع،چاند رات،عیدالفطر کی نماز کے دوران ایمرجنسی منصوبہ بندی کے تحت ضلع بھر میں ہنگامی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں