رحیم یارخان، چار گینگز گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد

بدھ 3 جون 2020 21:28

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پولیس نے چار گینگز کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کر لی۔ گینگز کے گیارہ گرفتار ارکین کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ تھانہ اقبال آباد، سٹی صادق آباد، سٹی خان پور اور تھانہ ظاہر پیر نے ایک ایک گینگ گرفتار کیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی کی قیادت میں رحیم یارخان پولیس عوام الناس کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے شب و روز کوشاں ہے جس میں سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر اہلکار ایک ٹیم کی صورت میں جرائم کے قلع قمع کے لیے کمر بستہ ہیں۔

گزشتہ ماہ مئی کے دوران تھانہ جات اقبال آباد پولیس نے مویشی چوری میں ملوث مشیر چوہان گینگ کے سرغنہ سمیت چار اراکین، تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث آصف عرف آصو گینگ کے سرغنہ سمیت تین اراکین، تھانہ سٹی خان پور پولیس نے سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث یعقوب عرف قوبی دشتی گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان اور تھانہ ظاہر پیر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث عامر عرف عامری چانڈیہ گینگ کے سرغنہ سمیت تین اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھنسیں، بکرے، تیرہ عدد موٹر سائیکلیں و نقدی مالیتی 22 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کر کے گینگز کے خلاف 22مقدمات درج کر کے انہیں جیل روانہ کیا جبکہ برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے زیر استعمال تین پسٹل 30 بور، ایک پستول 12 بور اور متعدد روند و کارتوس بھی قبضہ میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں