حلقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کریں گے،چوہدری فاروق وڑائچ

منگل 15 ستمبر 2020 18:30

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ ونمائندہ ایم این اے چوہدری فاروق وڑائچ اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ حلقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کریں گے، تمام شہری ودیہی علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام سے کیے وعدے ہرصورت پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

چک نمبر 222پی چمن میں پرہاڑبرادری کے محمدسلیم پڑہار اور چیف خلیفہ فقیر محمد پڑہار کے ہمراہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کی تمام برادریوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام برادریوں نے ہمیشہ ہمیں عزت اور پیارسے نوازا ہے جو احسانات کبھی نہیں بھول سکتے، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اتحاداور یکجہتی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اورانشائ اللہ متحد ہوکر حقوق کے حصول کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے، انہوں نے پرہاڑ برادری کابھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ حلقہ کے محرومیاں ختم کرنے کے لیے اراکین اسمبلی عملی طور پر کوشاں ہیں اس موقع پر عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں