شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں گزشتہ چار ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے برطرف ملازمین کی ہنگامہ آرائی

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:24

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں گزشتہ چار ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے برطرف ملازمین کی ہنگامہ آرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتجاجی ملازمین اور ڈاکٹروں نے مطالبات نہ ماننے پر ہسپتال کے ایم ایس، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سکیورٹی کو یرغمال بناکرتشدد کا نشانہ بنایا ،ہسپتال میں ہنگامی آرائی کے دوران دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے ،پولیس کی بھاری نفری نے بر طرف ملازمین کے چنگل سے ایم ایس ، اور ڈائرکٹر فنانس کو آزاد کروایا جبکہ مبینہ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی کی تشدد کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں داخل کرادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں