سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:59

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا، کسی فریق سے نا انصافی اور حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی، افسران مزید محنت اور لگن سے کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے پاس موجود اوور سیز پاکستانیوں کے کیسز پر جلد فیصلہ کریں اور انصاف کے تقاضو ں کو پورا کیا جائے۔انہوں نے اجلاس میں موجود اوور سیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندگان کو بھی کہا کہ جائیداد کی خر ید و فروخت اور کار وبار میں پیسے لگاتے وقت احتیاط برتیں اور تمام معاملات کو تحریری شکل میں ریکارڈ کے طور پر اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قانونی کارروائی کے دور ان یہ معاہدے بطور ثبوت پیش کئے جا سکیں۔

اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر اوور سیز کمیٹی رضوان راٹھور، ممبر کمیٹی تنویر کھرل بھی موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں