چوہدری فاروق وڑائچ کی دی اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس آمد

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:29

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ چوہدری فاروق وڑائچ کی دی اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس آمد، کوارڈینیٹر عمیر اشرف ودیگر افسران واہلکاروں نے کیمپس انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چوہدری فاروق وڑائچ نے کہا کہ بہاولپورڈویڑن پر توجہ دی جاتی تو یہ سیاحت کا مرکز بن جاتااب بھی اس کے تاریخی مقامات پر کام کرنے کی ضرورت ہے ہم اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاش ہم بہاولپور ہوتے تو اس کی تقدیر بدل دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیمپس اہل رحیم یار خان ومضافات کے لئے نعمت اہم یونیورسٹی کی بہتری اسٹوڈنٹس کی سہولیات کے لئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے گراونڈز کی بہتری کے لئے جلد کام شروع کروادیں گے، نہری پانی کا مسئلہ بھی حل کرواتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے موٹے مسائل کو بہتر تعلیمی ماحول میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فاروق وڑائچ کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں گفٹ بھی پیش کیا۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں