رحیم یارخان،تھانہ بی ڈویژن پولیس ان ایکشن،گمشدہ بچہ آدھے گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گمشدہ بچہ آدھے گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا، بغداد کالونی کا دو سالہ زین علی صبح نو بجے سے گم تھا ڈیڑھ بجے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بغداد کالونی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کا دو سالہ بیٹا زین علی صبح نو بجے گھر سے نکلا اور پھر واپس نہیں آیا،ورثا ڈھونڈتے رہے لیکن بچہ چار گھنٹے کی مشقت کے باوجود نہ ملا تو موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے تھانہ بی ڈویژن پویس کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا جو کہ خود موقع پر پہنچ گئے سوشل میڈیا، کیبل نیٹ ورک پر بچے کی فائل فوٹوز کے ساتھ تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کے ساتھ مقدمہ بھی درج کر لیا علاقہ کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور اسی دوران ایس ایچ او شبیر احمد کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی کہ ایک بچہ علاقہ کے ایک مدرسہ کے پاس لوگوں کو ملا ہے اور رش لگا ہوا ہے ایس ایچ او خود وہاں پہنچے بچے کو اپنے ہیڈ اور کر کے ورثا کو اطلاع دی جنہوں نے تھانہ پہنچ کر اپنے جگر گوشہ کو شناخت کیا اور پولیس نے بھی تصدیق کے بعد بچہ ورثا کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں اور اس کامیاب کوشش پر ان کا شکریہ ادا کیا، ایس ایچ او بی ڈویژن شبیر احمد نے بھی اللہ کا شکریہ ادا کیا کہ بچہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے محفوظ رہا ہے وہ سرخرو ہوئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں