ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈین تھری مدثر شاہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات

منگل 20 اکتوبر 2020 23:44

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈین تھری مدثر شاہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈین تھری مدثر شاہ نے بتایا کہ پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ریلوے کی سرکاری اراضی پر قائم قبضہ واگزار کرانے کیلئے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کر رہی ہے اور تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن میں مقامی انتظامیہ کا تعاون مثالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریک کے نزدیک قائم تجاوزات حادثات کا باعث بنتی ہیں جس فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع رحیم یار خان بلخصوص تحصیل صادق آباد ریلوے ٹریک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مقامی انتظامیہ کے تعاون کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کی جانب سے ممکنہ حادثات کی روک تھام اور قومی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سول انتظامیہ کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز بلخصوص تحصیل صادق آباد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سرکاری زمین واگزار کرانے اور ریلوے ٹر یک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے محکمہ ریلوے سے مکمل تعاون کریں ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں