ملک کی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، محمد محسن لغاری

عوام کی بے لوث خدمت، فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندگی کا خاتمہ ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی و مسائل کا عوام کی دہلیز پر حل حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے،وزیر آبپاشی پنجاب

پیر 26 اکتوبر 2020 16:34

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، عوام کی بے لوث خدمت، فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندگی کا خاتمہ ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی و مسائل کا عوام کی دہلیز پر حل حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کے جناح ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ، ڈی پی ا ومنتظر مہدی سمیت ضلعی افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ عوام کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی درخواستوں پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صوبائی کابینہ کو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں جس کا مقصد براہ راست عوام سے رابطہ میں رہتے ہوئے مقامی سطح پر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں آئندہ نسلوں کو جھوٹ، الزام تراشی سے پاک ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔

عوام کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کامشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے زرعی ملک کا درجہ رکھنے والے پاکستان میں کاشتکاروں کے مسائل اور جدید زر عی اصلاحات پر کوئی کام نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں موجودہ حکومت مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور ہنگامی بنیادو ں پر مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اور طویل مدتی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہے جس کے نفاذ سے زر عی شعبہ میں بہتری اور کسان خوشحال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کی کمی کو دور کرنا ہے جس کے لئے آبی ذخائر کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور منگلا و تربیلا ڈیم کے بعد موجود حکومت 0.8ملین مربع کیوسک پانی محفوظ کرنے کے لئے برج ڈیم کی تعمیر پر کام کر رہی ہے جو پاکستان میں پانی ذخیر ہ کرنے کا تیسرا بڑا ذریعہ ہوگا اور اس سلسلہ میں امسال بجٹ میں فزیبلیٹی سٹڈی کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے جدید سسٹم متعارف کروار رہے ہیں جس کے باعث نہری پانی چوری ہونے والے علاقوں کی نشاندہی ہو سکے گی اور ذمہ داران اس کے جواب دے ہوں گے جبکہ غذائی قلت کے خاتمہ اور زر عی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت میں بھی جدت لائی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو ایسے بیج فراہم کئے جا سکیں جو زیادہ اجناس دینے میں کارآمد ثابت ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں متحرک ہیں ، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کا معاشی استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کیا جا ر ہا ہے آئندہ دنوں تک صورتحال میں واضح بہتری نظر آئے گی۔سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازا روں کی تعداد میں اضافہ جبکہ عام مارکیٹ میں اشیائ روزمرہ کی فراہمی اور قیمتوں کو بھی خصو صی طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے ارکان ہر ہفتہ مختلف اضلاع کا دورہ کرکے سہولت بازار اور عام مارکیٹوں میں اشیائ کی دستیابی و نرخوں کا جائزہ لیں گے اور جس ضلع نے بہترین حکمت عملی کے تحت اشیاء ضر ور یہ کی دستیابی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا ہو گا اس ضلع کی حکمت عملی پر دیگر اضلاع میں بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں