رحیم یارخان:اسلامی جمعیت طلبہ نے ’’حقوق طلبہ روڈ کارواں‘‘کا آغاز کر دیا

5نومبر صوبہ بھر کے طلبہ پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دیں گے،حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سینکڑوں طلبہ اور جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں کی شرکت، روڈ کارواں بہالپور کے لیے روانہ

پیر 26 اکتوبر 2020 18:46

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) اسلامی جمعیت طلبہ نے ’’حقوق طلبہ روڈ کارواں‘‘کا آغاز کر دیا ۔5نومبر صوبہ بھر کے طلبہ پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دیں گے۔حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سینکڑوں طلبہ اور جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں کی شرکت۔ روڈ کارواں بہالپور کے لیے روانہ تفصیل کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ’’حقوق طلبہ روڈ کارواں ‘‘کاآغاز دعا چوک ٹاؤن ہال سے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم سعد سعید کی زیر قیادت ہوا جس میںاسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی یوتھ کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی روڈ کارواں سٹی پل ڈیسی آفس جیل چوک ابوظہبی روڈ سے ہوتا ہوا خواجہ فرید کالج کے باہر پہنچا جہاں پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم جنوبی پنجاب سعد سعید ، جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب عمیر اقبال ، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوارالحق ،سٹی امیر طاہر غفورضلعی نائب صدر عمر فاروق، سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سید سجاد محمود ، ضلعی صدر یوتھ میاں ریحان کریم نے شرکاء روڈ کارواں سے خطاب کیا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سعد سعید نے اپنے خطاب میں حکومتی تعلیمی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے انتخابی مہم کے دوران کہا کرتے تھے کہ قومیں سڑکوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں آج موجودہ حکومت ماضی کے حکومتوں کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے تعلیم دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی پرائیویٹ تعلیمی مافیا نے غریب طلبہ سے پڑھنے لکھنے کا حق چھین لیا ہے انھوں نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کرتے ہوئے جن میں طلبہ یونین کی بحالی ،فیسوں میں کمی ، تعلیمی بجٹ میں اضافہ پرائیوٹ مافیا کا خاتمہ ،یکساں نصاب تعلیم ، ٹرانسپورٹ کی فراہمی لیپ ٹاپ و اسکالر شپ کا اجراء سمیت طالبات کو ہراساں کرنے پر سخت قوانین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوارالحق نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان پورے ملک میں حقوق طلبہ کی جنگ کا ہراول دستہ ہیں آج پورے رحیم یار خان میں سینکڑوں طلبہ اپنے حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے روڈ کارواں میں شریک ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی جمعیت طلبہ کی سرپرستی کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں کئی گنا فیسوں میں اضافہ کر کے غریب اور سفید پوش عوام کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں حقوق طلبہ روڈ کارواں سے سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سید سجاد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ پورے پنجاب میں حقوق طلبہ روڈ کارواں میں شریک ہو کہ طلبہ حقوق کے مطالبات منوانے تک اسلامی جمعیت طلبہ کے شابشانہ ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ مایوس نوجوانوں کو کیا تعلیمی حکومتی پالیسیاں سابقہ حکومت کا تسلسل ہیں حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان شریک تھے جنھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے جھنڈے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے نوجوانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔

حقوق طلبہ روڈ کارواں اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم سعد سعید کی قیادت میں ایک بڑے قافلے کی صورت میں بہاولپور کے لیے روانہ ہو گیا جس میں فلوٹ اور کاریں و دیگر ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں