لاہور سے کراچی جانیوالی کوئلہ بردار ٹرین کی دو بوگیاں رحیم یار خان کے قریب ریلوے لائن سے اتر کر پلیٹ فارم پر آ گئیں

ہفتہ جون 22:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) لاہور سے کراچی جانے والی کوئلہ بردار ٹرین کی دو بوگیاں رحیم یار خان کے قریب ریلوے اسٹیشن مین پر لائن سے اتر گئیں، مال بردار گاڑی لاہور سے کراچی جارہی تھی ،خان پور ریلوے اسٹیشن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی دوبوگیاں ریلوے لائن سے اتر کر پلیٹ فارم پر آ گئیںجس کی وجہ سے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو نقصان ہوا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ کے مطابق اس حادثے کے باعث ڈان سائیڈ کی مکمل ٹریفک بلاک اور مختلف ٹرینوں کوحادثے کے باعث دیگر اسٹیشنوں پرروک دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارروائی کے لیے ریلیف ٹرین روہڑی سے خان پور اسٹیشن پہنچ کے لئے روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد ٹرینوں کی آمدرفت بحال کردی جائے گی۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments