ضلع بھر میں1لاکھ43ہزار سے زائد شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں،ڈاکٹر خرم شہزاد

ضلع میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ اور موبائل ویکسی نیشن سنٹرکا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ جون 23:46

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں1لاکھ43ہزار سے زائد شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں اور ہمارا ہدف ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے جس کے لئے ضلع میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ اور موبائل ویکسی نیشن سنٹرکا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے بھی میٹنگز کرکے انہیں کورونا ویکسین لگوانے کے حوالہ سے سہولیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کوئی سرکاری ملازم فرائض سر انجام نہیں دے گا جبکہ نجی سیکٹرز بھی جلد از جلد اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرائے کسی بھی تعاون کی صورت میں ضلعی انتظامیہ تاجر تنظیموں کوہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے اجلاس میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو ہدایت کی کہ ریلوے سکھر ڈویژن ٹرین حادثہ کے زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور زخمی مریضوں کے ورثاسے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments