رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا

بدھ 14 جولائی 2021 19:27

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے تین کمسن بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ، بچوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل صادق آباد کے علاقے بستی سینسراں والی میں کھیلتے ہوئے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔زخمی بچوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کردیا گیا ، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنا کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور آوارہ کتوں کو مارنے کی ہدایت پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں