رحیم یار خان،گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 جولائی 2021 20:14

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا دورہ کرکے سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ عید الاضحی سے قبل ٹماٹر، ادرک، لہسن، پیاز سمیت دیگر متعلقہ سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کا رجحان سامنے آ رہا ہے اس کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے اور مارکیٹ کمیٹی کا عمل اس سلسلہ میں طلب و رسد پر نظر رکھے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اس میں بہتری لائی جائے بصورت دیگر ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عملی طور پر مارکیٹ میں متحرک ہوں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحی سے قبل مارکیٹ میں متعدد اشیائ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے جس کے سدباب کے لئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی متحرک کیا گیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments