کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عیدا لاضحی کے روز بند ہوں گے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

ہفتہ 17 جولائی 2021 19:55

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عیدا لاضحی کے روز بند ہوں گے جبکہ دیگر ایام میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس ، نمائندہ ایجوکیشن محمد شاہد سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیگر اضلاع میں انڈین ساختہ کورونا وائرس ڈیلٹا کی تشخیص سمیت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث عید الاضحی پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کرایا جائے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک تفویض کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے نزدیکی ویکسی نیشن سنٹرز سے ویکسین کروائیں اور عید الاضحی کی چھٹیوں میں ایس ا وپیز کا خیال رکھیں تاکہ ہمارا ضلع اس مرض کے اثرات سے محفوظ رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چھٹیوں میں کورونا ویکسین کی تسلی بخش مقدار تمام ویکسین سنٹرز پر موجود ہونی چاہیے جس کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری آگاہ کیا جائے تاکہ ویکسین کی فراہمی میں وقفہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں