رحیم یارخان،ضلع بھر میں عیدالاضحی کے 502 اجتماعات سکیورٹی کیلئے 2100 پولیس افسران و جوان اور 1617 رضاکاران تعینات

سکیورٹی کو موثر رکھنے کے لیے ضلع کو 5 زونز اور 27 سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا، ضلع داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر لی گئی، ضلع کے 54 مقامات پر عارضی چیک پوسٹس اور چیک پوائنٹس بھی فعال نفری تعینات

پیر 19 جولائی 2021 23:38

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) ضلع بھر میں عیدالاضحی کے 502 اجتماعات سکیورٹی کے لیے 2100 پولیس افسران و جوان اور 1617 رضاکاران تعینات، سکیورٹی کو موثر رکھنے کے لیے ضلع کو 5 زونز اور 27 سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا، ضلع داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر لی گئی، ضلع کے 54 مقامات پر عارضی چیک پوسٹس اور چیک پوائنٹس بھی فعال نفری تعینات کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور عیدالاحضی کے پر امن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں، جس میں ضلع بھر میں عیدالاضحی کے 502 اجتماعات سکیورٹی کے لیے 2100 پولیس افسران و جوان اور 1617 رضاکاران تعینات کئے گئے ہیں، ضلع میں موئثر سکیورٹی اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کو پانچ زونز جس کے انچارج ایس ڈی پی اوز ہو گے جبکہ 27 سیکٹرز جس کے انچارج ایس ایچ اوز مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سب سیکٹرز میں بھی تفتیشی بیٹ افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے تیرہ مویشی منڈیوں اور تیرہ بازاروں میں بھی سکیورٹی تعینات ہے، ضلع کے 9 داخلی اور خارجی راستے جن میں کوٹسبزل، داعو والا، پل چاچڑان، انٹر چینجز اقبال آباد، ظاہر پیر، ترنڈہ محمد پناہ، چیک پوسٹس جندو پیر کمال، بہاول واہ اور پل سانگلہ پر نگرانی و چیکنگ سخت کر دی گئی ہے، کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے افسران اعلی کے ساتھ 8 ریزروز اور اسی طرح ضلع بھر کے لیے کیوآر ایف کی آٹھ ٹیمز بھی ہمہ وقت تیار ہیں، محافظ اسکارڈ بھی ضلع بھر میں رواں دواں ہیں، ٹریفک پولیس کو عید گاہوں سے 200 میٹر فاصلے پر پارکنگ کا حکم دیا گیا، جبکہ ضلعی پولیس سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی، ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہے جس سے عیدالاضحی کی سکیورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا، تمام افسران و اہلکاروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگا ہ کر دیا گیا، ڈی پی او اسد سرفراز نے عوام سے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں بھر پور طور پر ادا کرے گی عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے گرد و پیش پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اشیا، افراد اور کسی بھی شخص کی مشکوک حرکات پر فوری طور پر قریب ترین پولیس آفیسر کو مطلع کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں