رحیم یارخان،تھانہ صدر پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر کے 8 لاکھ روپے اور تین موٹر سائیکل برآمد کر لیے،،دو پسٹل بھی برآمد

پیر 19 جولائی 2021 23:38

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) تھانہ صدر پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر کے 8 لاکھ روپے اور تین موٹر سائیکل برآمد کر لیے، ملزمان سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل محمد زبیر دریشک نے ایس ایچ او شہزاد ارشد کے ہمراہ تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کے لیے ڈی پی او اسد سرفراز کی زیر قیادت اور ان کی زیر نگرانی ایس ایچ او شہزاد ارشد اور ان کی ٹیم میں شامل اسسٹنٹ سب انسپکٹر حافظ محمد مدثر، میاں سرفراز شاکر، محمد پرویز و دیگر نے دن رات کام کیا اور بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور و ڈکیت اسلم کورائی اور رانا قدیر کو گرفتار کر کے تین عدد موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں اور ان کی مزید تفییش میں انکشافات متوقع ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلم کورائی عادی، ریکارڈ یافتہ ہے اس کے خلاف پہلے بھی موٹر سائیکل کی وارداتوں کے پندرہ مقدمات درج ہیں جو اس نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کی جبکہ رانا قدیر عدم ریکارڈ یافتہ ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ایک مقامی فیکٹری سے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوئی جس کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی تو فیکٹری کا سابق اکانٹنٹ جنید اسلم واردات میں ملوث نکلا جس نے گرفتاری پر جرم تسلیم کرتے ہوئے 8 لاکھ ریکوری دی جبکہ بقیہ رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ صدر پولیس کی اہم کامیابیاں ہیں آئندہ ھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں