بلاول بھٹو زر داری کی بھونگ میں مندر کی بے حرمتی کی مذمت

ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی رواداری اور برداشت کے کلچر کی علمبردار ہے، اقلیتی رہنمائوں کی گفتگو

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:29

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے بھونگ میں مندر کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی رواداری اور برداشت کے کلچر کی علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے اقلیتی شعبے کے عہدیداران و کارکنان کا اجلاس ہوا جس میں بصروجی، پیٹر جان بھیل، دادو رام، لعل داس گرو، موہن بھگت، موہن لعل، منورام، درگا داس، لالو رام ودیگر موجود تھے ۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کی اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بھونگ میں مندر کی بے حرمتی کی سب سے پہلے میں نے مذمت کی ۔انہوںنے کہاکہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی رواداری اور برداشت کے کلچر کی علمبردار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں