رحیم یار خان،کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث حفاظتی اور طبی اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

جمعہ 10 ستمبر 2021 17:05

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث حفاظتی اور طبی اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی مجموعی تعداد 56ہے جسے مختلف شعبہ جات کی ضروریات کے مطابق تقسیم کیا ہوا ہے تاہم کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے12وینٹی لیٹرز مختص تھے جس کی تعداد بڑھا کر 20کر دی گئی ہے اب شیخ زید ہسپتال کورونا وارڈ میں 20وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو ہدایت کی کہ کورونا وارڈ میں مریضوں کی سہولیات کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں جبکہ ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ضلع بھر میں ویکسی نیشن کے عمل میں بھی تیزی لائے۔

انہوں نے اجلاس میں آن لائن موجود اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ویکسی نیشن کے عمل کی مانیٹرنگ کریں جبکہ کورونا ایس او پیز کے حوالہ سے بھی سخت اقدامات کو برقرار رکھا جائے۔علاوہ ازیں عوامی آگہی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں کہ شہری ویکسین لگوائیں، پُر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز، سماجی فاصلے کا خیال اور ماسک کا استعمال ضرور ی کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 15لاکھ28ہزار419افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ648مریض موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں