واپڈا کی جانب سے جاری ہونے والے اضافی بلوں کی درستگی کی جائے،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید

منگل 14 ستمبر 2021 20:14

رحیم یارخان۔14ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) :ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکی میپکو کمپلیکس میں ایس ای واپڈا فرحان شبیرملک سے ملاقات۔شہریوں کو واپڈا سے متعلق درپیش شکایات  اورانکے حل کی ضرورت پرزور کے علاوہ دیگرامور پرتبادلہ خیال۔اس موقع پر چوہدری آصف مجید نے کہاکہ کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام واپڈا کی طرف سے جاری ہونے والے اووبلنگ کی وجہ سے ذہنی پریشانی کاشکارہوچکے ہیں عوام کی ا  س شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو بھرپورریلیف فراہم کیاجائے تاکہ لوگ پیش آنے والی مشکلات سے بچ سکیں۔

واپڈا کی جانب سے جاری ہونے والے اضافی بلوں کی درستگی کی جائے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے عوام کوواپڈاکے متعلق جو شکایات ہیں وہ جائز ہیں اسکو وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں بھی لایا جائیگا،ادارے اپنی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں عوام کے لیے پریشانی کاباعث نہ بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ جوغریب لوگ جنکو بجلی کے بل اضافی موصول ہوئے ہیں یاجن کے بل بہت زیادہ آئے ہیں ان کے بلوں کی اقساط مقرر کردی جائیں تاکہ وہ آسانی سے بل اداکرسکیں۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments