ضلعی انتظامیہ ضروری اشیاء روز مرہ کی سرکاری طور پر طے شدہ قیمتوں کو سختی سے نافذ کرے گی،ڈپٹی کمشنررحیم یار خان

پیر 11 اکتوبر 2021 17:16

رحیم یار خان۔11اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں ضروری اشیاء روز مرہ کی سرکاری طور پر طے شدہ قیمتوں کو سختی سے نافذ کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے نرخوں کا تعین کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم،ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، صارفین نمائندگان خواجہ محمد ادریس، شمیل مرزا، صدر کریانہ ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اپنے انفرادی فائدہ کے لئے اجتماعی طور پر ذخیرہ اندوزی اور اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے حکومت اور عوام کے اجتماعی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اجلاس میں ضروری اشیاء کی موجودہ مارکیٹ قیمتوں اور ان کی دستیابی کے حوالہ سے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اشیاء کے نئے نرخ مقرر کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں