موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کیلئے سازگار ہے ،نعمان یوسف

مختلف اضلاع میں ڈینگی کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ،ضروری ہے ضلع بھر میں سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:59

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ہے اور مختلف اضلاع میں ڈینگی کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع بھر میں سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ڈینگی وائرس کے پھیلا اور لاروا کی افزائش کے تمام ممکنہ ذرائع کو ختم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دیں۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اور ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن محمد یوسف سعید سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے لئے جاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی او ربی ایچ یو میں حکومتی ہدایات کے مطابق ڈینگی آئسولیشن وارڈز فنکشنل رکھیں جائے جبکہ ڈینگی سے آگاہی اور براہ راست علاج کی سہولت کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کانٹرز مختص کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کا از سر نوجائزہ لیں اور تسلسل کے ساتھ ہاٹ سپاٹ کا وزٹ کریں۔

سرکاری محکموں، رہائش گاہوں سمیت نجی کاروباری مراکز اور رہائشی کالونیوں میں بھی فیلڈ ٹیمیں وزٹ کرکے عوام میں ڈینگی سے تحفظ بارے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرویلنس ٹیمیں اپنی تمام سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی انسداد ڈینگی اور کورونا کے حوالہ سے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments