رحیم یارخان،ڈی پی او علی ضیا کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز سے تعارفی میٹنگ، علاقہ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی

ضلع کے اندر جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بروئے کار لائے جائینگے،خطاب

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:07

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈی پی او علی ضیا کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز سے تعارفی میٹنگ، علاقہ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی اور کہا کہ ضلع کے اندر جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ، ایس ڈی پی اوز اور ڈی پی او اآفس سٹاف کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقہ کے اندر امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے ذمہ دار ہیں اور اس کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارات اور میسر شدہ وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے اپنا کام بخوبی سر انجام دیں۔کسی بھی صورت سفارش قبول نہیں کی جائیگی، سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفتیش سو فیصد میرٹ پر ہونی چاہیے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ہر شخص کو پوری عزت دی جائیگی مگر تمام کام میرٹ پر ہونگے۔تمام پولیس افسران سائلین اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انصاف کی برقت فراہمی کو یقینی بنائیں ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔شہر مین امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments