رحیم یار خان‘ ضلعی رہنما جماعت اسلامی عابد حسین باجوہ کے بہنوئی چوہدری محمد جمیل باجوہ کی مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 18 اکتوبر 2021 11:10

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ضلعی رہنما جماعت اسلامی عابد حسین باجوہ کے بہنوئی ملت و یوسف ایجنسیز فارما ڈسٹریبوٹرز والے چوہدری محمد جمیل باجوہ کی مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جسمیں ڈاکٹر ز فارما سوٹیکل سے وابستہ افراد تمام سیاسی سماجی مذہبی اقابرین انجمن تاجران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز منتخب نمائندے قومی و صوبائی اسمبلی عزیز اقارب رشتے داروں ارکان و کارکنان جماعت اسلامی سمت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق نے پڑھائی۔مرحوم کئی دہایؤں سے ملت و یوسف ایجنسیز فارما ڈسٹریبوٹرزسے وابستہ تھے۔گذشتہ دنوں سانس کی تکلیف کے باعث انھیں اسلام آباد نجی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں وہ چند روز علاج معالجے کے باجود جان بر نا ہوسکے اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائدین جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق ضلعی نائب امیر ڈاکٹر عمر فاروق،ضلعی جنرل سیکریٹری عبدا لرحمان شاکر سٹی امیر طاہر غفور سمت دیگر قائدین نے انکی وفات پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک خدا ترس انسان تھے انھو ں نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اپنا دست شفقت رکھا۔

مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر بھر سے انکے چاہنے والے انکے گھر پہنچتے رہے اور نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکرسے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments