صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی کورونا ویکسی نیشن گھر گھر جاکر لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 25 اکتوبر 2021 22:48

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی کورونا ویکسی نیشن گھر گھر جاکر لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر 25اکتوبر تا15نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ضلع میں پہلے سے موجود ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ شہریوں کو گھروں میں ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کے لئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریڈ مہم کے تحت ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ اور گھر گھر جاکر شہریوں کو ویکسین لگانے کے حوالہ سے فیلڈ ٹیموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اس خصوصی مہم کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ وہ خود مجموعی طور پر ضلع بھر میں براہ راست روزانہ کی کارکردگی مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے بروقت ویکسین کروائیں تاکہ ہم اپنے ضلع اور ملک سے اس موذی وبا کا خاتمہ کر سکیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں