ً سراج الحق 25جون کو مہنگائی ، سودی نظام معیثت کے خلاف ’’ٹرین مارچ‘‘کا آغا ز رحیم یار خان سے کریں گے

اتوار 19 جون 2022 18:20

-رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) مرکزی امیر سراج الحق 25جون کو مہنگائی ، سودی نظام معیثت کے خلاف ’’ٹرین مارچ‘‘کا آغا ز رحیم یار خان سے کریں گے۔ مرکزی و صوبائی قائدین جماعت اسلامی کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 25جون صبح 7بجے ریلوے اسٹیشن پر جلسہ عام سے خطاب کر یں گے۔

پاکستان آئی ایم ایف اسٹیٹ بن چکا ۔ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوارالحق نے ضلعی و سٹی قائدین کے ہمراہ ایک ’’پریس کانفرنس‘‘میں کیا ۔ انھوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں 25جون بروز ہفتہ مہنگائی سودی نظام معیثت کرپشن بے روزگاری کے خلاف ہونے والے جلسہ عام اور ٹرین مارچ کے آغا ز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان تا راولپنڈی ٹرین مارچ تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا جو تین دن بعد راولپنڈی جا کر اختتام پزید ہو گا۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج، صوبائی امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر صوبائی جنرل سیکریٹری صہیب عمار صدیقی و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ضلعی قائدین صبح 7بجے ریلوے اسٹیشن پر عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ٹرین مارچ کا خان پور ، لیاقت پور،سمیت ملتان تک مختلف ریلوے اسٹیشن پر تاریخ استقبال کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر انوارالحق نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی گیارہ جماعتوں کی مخلوط حکومت تھی اور آج پی ڈی ایم میں شامل 13جماعتوں کی حکومت دونوں کی طرز حکمرانی ایک طرح ہے دونوں ہی آئی ایم ایف کے پروگرام کو عوام پر مسلط کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت جو ’’تجربہ کار‘‘ حکومت کا دعویٰ کرتی تھی بُری طرح ناکام ہو چکی ہے جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ عوام کی مایوسی کو اُمید میں بدلنے کاسبب بنے گا ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی اصطلاحات کی جائیں۔تمام جماعتیں مل کر مشترکہ الیکشن اصلاحات پر متفق ہونے کے بعد عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔پریس کانفرنس میں ضلعی قائدین جن میں ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالرحمان شاکر ، چوہدری اشتیاق احمد ، ڈاکٹر عمر فاروق ، ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ میاں ریحان کریم ، ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر سید سجاد محمود ، سٹی امیر جماعت اسلامی فیصل جاوید ، چوہدری فہیم جمیل و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں