رحیم یار خان،چائنہ نمک ،خوراک نما زہر،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کھیپ پکڑلی

منگل 21 جون 2022 21:38

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) چائنہ نمک خوراک نما زہر،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کھیپ پکڑلی۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا ٹمبر مارکیٹ،ڈاکخانہ بازار میں سپر سٹور پر چھاپہ، 150 کلو ممنوعہ چائنہ نمک برآمد کرکے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ چائنہ نمک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئے روز کارروائیاں جاری ہیں زرائع کیمطابق سپر سٹور مالکان بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ فروخت کررہے تھے۔

فوڈ بزنس مالکان ہدایات کے باوجود قوانین پر عمل نہیں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

آپریشنز ٹیم کی جانب سے تھانہ سٹی رحیم یار میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی سائنسی پینل کے مطابق چائنہ نمک حاملہ خواتین کیلیے انتہائی خطرناک ہے۔ چائنہ نمک کا استعمال سردرد،متلی،ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کی خرابی کا باعث بھی بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ نمک کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی اور اپنی فیملی کی صحت و تندرستی کیلئے کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں