رحیم یارخان ،ہندو خاندان کے دو مرد اور ایک خاتون نے کمسن بچے کے ہمراہ اسلام کی صداقت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

بدھ 22 جون 2022 21:01

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) ہندو خاندان کے دو مرد اور ایک خاتون نے کمسن بچے کے ہمراہ اسلام کی صداقت وسچائی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم گلشن اسلام میں ابو ظہبی پیلس کے رہائشی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کرشن اور شہزاد اور سبا جان نے چیئرمین آرگنائزیشن فار نو مسلم وجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

قبول اسلام کے بعد ان کے نئے اسلامی نام رکھے گئے۔کرشن کا اسلامی نام نذیر احمد اور اس کی بیوی سبا جان کا اسلامی نام فاطمہ اور شہزاد کا نیا نام شہزادہ نذیر احمد رکھا گیا۔ نومسلموں کے قریبی عزیز وزیر کے متعدد افراد اسلام قبول کر چکے ہیں۔ اس موقع پر قاری ظفر اقبال شریف نے نومسلموں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور آئندہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین کی۔ یاد رہے کہ اب تک قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اندرون و بیرون ممالک سے سینکڑوں کی تعداد میں کئی غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں