رحیم یارخان، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

اشیا روزمرہ کی دستیابی، قیمتوں ِ، نرخ ناموں، کھاد، مویشیوں میں لمپی سکن اور کانگو وائرس بیماری کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 24 جون 2022 17:39

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیا روزمرہ کی دستیابی، قیمتوں ِ، نرخ ناموں، کھاد، مویشیوں میں لمپی سکن اور کانگو وائرس بیماری کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ریاست علی، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار، ای اے ڈی او مارکیٹنگ جواد انور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے اور گرافروشی و ذخیرہ اندوزی کے ذریعے عوامی استحصال کرنے والوں کے خلاف انتظامی کارروائیوں کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایت ہے کہ اشیا روزمرہ کی قیمتوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں آٹا و گندم کی نقل و حرکت کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور چیک پوسٹس پر تعینات عملہ مستعدی سے فرائض سر انجام دے جبکہ عام مارکیٹ میں شہریوں کی سہولت کے لئے قائم سستے آٹا کے پوائنٹس پر آٹا کے معیار و مقدارپر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اشیا روزمرہ کی قیمتیں آویزاں کرنے کے حوالہ سے ترجیحی اقدامات کئے جائیں۔قیمتیں آویزاں نہ کرنے پر متعلقہ دکاندارا ن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ لمپی سکن اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کوششوں کو مزید تیز کیاجائے اور محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ہر مویشی پال تک پہنچ کر مویشیوں کو لمپی سکن سے بچا کی ویکسین جبکہ کانگو کے خاتمہ کے لئے سپرے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر بھی لپمی سکن ویکسین لگے جانوروں کو ہی پنجاب میں داخلے کی اجازت دی جائے اور چیک پوسٹس پر تعینات ٹیمیں کانگو سے بچا کا سپرے کریں۔انہوں نے عارضی مویشی منڈیوں کے حوالہ سے بھی محکمہ لائیو سٹاک کو قبل از وقت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں