ڈپٹی کمشنر نے اشیا روزمرہ کی دستیابی و قیمتوں، کھاد کی دستیابی، لیمپی سکن اور آٹا کی دستیابی کے حوالہ سے اجلاس

محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبسڈایزڈ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداران کے خلاف مقدمات درج کرائیں،سیدموسی رضا

ہفتہ 25 جون 2022 23:24

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے ضلع میں اشیا روزمرہ کی دستیابی و قیمتوں، کھاد کی دستیابی، لیمپی سکن اور آٹا کی دستیابی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس یقینی بنائیں کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پر اشیا روزمرہ کی قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی سہولت کے لئے آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے لہذا آٹا کی کوالٹی اور نرخوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبسڈایزڈ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداران کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیا روزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، گندم اور کھاد کی کسی صورت غیر قانونی نقل و حرکت نہیں ہونی چاہیے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک لمپی سکن کی ویکسین کا عمل تیزی سے جاری رکھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں