پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاکارباری مراکز کا دورہ ،خلاف ورزیوں پر41دکانداران کو1لاکھ9ہزار جرمانہ عائد کیا

ہفتہ 25 جون 2022 23:24

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور اشیا روزمرہ کے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 414کارباری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر41دکانداران کو1لاکھ9ہزار جرمانہ عائد کیا۔دوران کارروائی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3مقدمات درج، 2دکانوں کو سیل اور 21گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں