پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں خانپور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں

جمعرات 30 جون 2022 12:15

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں خانپور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں ،ڈائون ٹریک آمدورفت کے لئے معطل ،ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ سٹی پارک کے قریب پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواپٹری سے ٹرین اترنے نے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ،ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ کردی گئی ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں