خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

اتوار 14 اگست 2022 13:50

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے سجائی گئی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے ڈائریکٹر سٹوڈٹ افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، ٹریثرر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد عتیق اور کرنل ریٹائرڈ عابد دستگیر کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں جب کہ گارڈز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر نے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین خوبصورت کیک کاٹا اور شرکا کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آج تجدید عہد کا دن ہے کہ وطن عزیز کی ترقی اور قومی پرچم کی سربلندی کے لئے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں گے۔

اس موقع پر انہوں نےکہا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی ہدایت پر اس خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر آئیے مل کر عہد کریں کہ پاکستان میں انسانی حقوق، ہم آہنگی، امن اور برداشت پر مبنی کلچر کو فروغ دیں گے۔

اپنی تہذیب و مذہبی اقدار پر مبنی روایات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اپنے ہنر اور محنت سے روشن، ترقی یافتہ، مستحکم اور سر سبز و شاداب پاکستان کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس یوم آزادی پر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ ایسا کرنا نہ صرف آنے والی نسلوں کے صحت مند مستقبل کے لئے ضروری ہے بلکہ مادر وطن سے محبت کا بہترین اظہار بھی ہے۔ اس موقع پر ایچ او ڈی ایجوکیشن ڈاکٹر عظمت فاروق، ڈاکٹر ندیم سلامت، ڈاکٹر رانا مجاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یاسر علی، پی ایس ٹو وائس چانسلر عابد علی، زین العابدین ارشد، شعیب عزیز سمیت فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں