رحیم یار خان ،ڈپٹی کمشنر سانحہ فیروزہ کی تحقیقات کے لئے4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اتوار 14 اگست 2022 20:10

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے سانحہ فیروزہ کی تحقیقات کے لئے4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالطیف خان کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ہوں گے جبکہ دیگر دو ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی فیروزہ روڈ ایکسیڈینٹ کے محرکات اور وجوہات کا تعین کرے گی اورافسوسناک واقع کے ذمہ داران بارے اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گی۔مذکورہ کمیٹی جائے حادثہ کو دورہ کرتے ہوئے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرے گی اور 72گھنٹوں میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کرے گی تاکہ مزید کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو بھجوائی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں