کمشنر بہاولپور ڈویژن کا فیروزہ کا دورہ

منگل 16 اگست 2022 22:52

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا فیروزہ کا دورہ۔جہاں گذشتہ دنوں چینی سے لوڈ ٹرک منی مسافر کوچ پر الٹ گیا تھا اور اس افسوسناک حادثہ میں 13 مسافر شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے تھے۔ کمشنربہاول پور ڈویژن نے سانحہ فیروزہ میں غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور شہداء کے ورثاء کو وزیراعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

کمشنر بہاول پورراجہ جہانگیر انورنے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب عامر نواز چانڈیہ اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سید موسیٰ رضا کے ہمراہ فیروزہ سانحہ میں شہید ہونے والے مسافروں کے ورثاء میں دو لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیک تقسیم کئے۔کمشنر بہاولپور نے منی مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے کے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر معاون خصوصی اور ہمیں غم زدہ خاندانوں کی داد رسی کے لئے بھیجا ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ امدادی رقم قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں،تاہم کچھ دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں