پنجاب میں کلین اینڈگرین پاکستان مہم کا آغاز ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزارملین پودے لگانے کا ہدف دے دیا گیا ، چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی

بدھ 17 اگست 2022 19:18

ر حیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مہر سراج الدین نے کہاکہ پنجاب میں کلین اینڈگرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیاہے،حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزارملین پودے لگانے کا ہدف دے دیا ہے،جس کو ہرصورت پورا کیا جائیگا، درخت لگانا اتنا اہم نہیں جتنا لگا کراسکی حفاظت کرنا ہے، سکول سربراہان اوراساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین،تین پودے لگائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول میں شجرکاری مہم میں پودا لگاکر پرنسپل سرفراز علی اوردیگر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مہرسراج الدین نے کہاکہ پودے لگانے کا ہدف 31 اگست تک پورا کرنا ہوگا اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،تمام سی ای اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق پودوں کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات ایجوکیشن اتھارٹیز سے تعاون کرے گا۔تمام ہیڈز سکولوں میں پودے لگانے کا ریکارڈ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔انہو ں نے کہاکہ تمام ڈی ای اوز اسبات کو یقینی بنائیں کہ سکولوں میں لگائے گئے پودوں اورسابقہ لگائے گئے پودوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اوراس کے لیے ایک الگ رجسڑ بنایا جائے جس میں صرف پودوں کی شجرکاری کا اندراج ہو، انہوں نے کہاکہ کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمارے لیے یہ ایک چیلنج ہے جسکو ہم نے ہرصورت ایک ٹیم ورک کے طور پر پورا کرنا ہے۔

سکولوں میں طلباء وطالبات کو شجر کاری مہم میں ضرورشامل کیا جائے اورانہیں درختوں کی اہمیت بارے تفصیل سے بتایا جائے کہ درخت ہماری زندگیوں کے لیے اورماحول کے لیے کتنے ضروری ہیں، اس موقع پر پرنسپل سرفراز علی، اے ای اوچوہدری محمدعارف ودیگر استاتذہ نے اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں