کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 23 فروری 2017 12:37

کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون
رحیم یار خان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے میپکو صارفین کے خلاف میپکو عملہ کا کریک ڈائون 20صارف ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،زرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ موضع ڈیرہ ڈاہراں میں بڑی تعداد میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے چھاپہ مارکر کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف 20صار فین کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور برقی تنصیبات کاٹ دیں بعدازاں ایس ڈی اومیپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے بجلی چور صار فین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں