پولیس کا سرچ آپریشن، غیر قانونی رہائش پذیر 96 افغان باشندے گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:58

رحیم یار خان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) رحیم یار خان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن، سفری دستاویزات کے بغیر غیر قانونی رہائش پذیر 96 افغانی شہری گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ، سرچ آپریشن تھانہ سی ڈویژن کی حدود میں بستی نورے والی ، اسلامیہ کالونی اور کچہ صادق آباد روڈ پر کیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق سٹی سرکل پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ سی ڈویژن کی حدود میں بستی نورے والی ، اسلامیہ کالونی اور کچہ صادق آباد روڈ کے علاقوں میں سرکل پولیس آفیسر سٹی سرکل محمد مسعود گجر کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا جس میں ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن محمد لطیف کیانی ، ایس ایچ او اے ڈویژن محمد اسلم اور ایس ایچ او تھانہ بی دویژن اسداالہ مستوئی نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ حصہ لیا ، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بغیر سفری دستاویزات اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کرنیوالے افغانستان سے تعلق رکھنے تین خاندانوں کے 96 افراد جن میں محمد ناصر خان ، رحمت اللہ ، محمداللہ ، عبدالظاہر ، احسان اللہ ، ظفر خان ، حمیداللہ و دیگر جن کا تعلق افغانستان کے صوبوں کندوز اور بخارا سے ہے کو پولیس نے حراست میں لے کر بعد تصدیق ان کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں