پاک فوج کا آپریشن’’ ردُالفساد‘‘ خوش آئند ہے ، عبدالجبار ورک

جمعرات 23 فروری 2017 21:59

پاک فوج کا آپریشن’’ ردُالفساد‘‘ خوش آئند ہے ، عبدالجبار ورک
رحیم یار خان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن’’ ردُالفساد‘‘ خوش آئند ہے ،پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں،ان خیالات کا اظہارقائمقام صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رحیم یار خان چوہدری عبدالجبار ورک نے جنرل سیکرٹری شکیل یوسف کے ہمراہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزمیں حالیہ دہشت گردی کی لہر پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف جوآپریشن شروع کیا ہے، اس سے ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کیلئے دعاگو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں